کھیلوں کی خبریں

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی میں ہورہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

پاکستان ٹیم

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

نیوزی لینڈ ٹیم

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔

Related Articles

Back to top button