کھیلوں کی خبریں

مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ٹیم کپتان سمیت لاپتہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد صورتحال کھیلوں پر بھی اثرانداز ہونے لگی ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کی ٹیم میں کھیلنے والے نصف کرکٹرز لاپتہ ہیں ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے آندھرا پردیش کرکٹ کے زیر اہتمام وشاکھا پٹنم میں شیڈول وجے ٹرافی میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے، ان میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں، مقبوضہ وادی میں مسلسل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی ہیں۔

مقبوضہ وادی کی صورتحال کے پیش نظر گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست پر بھی کوئی جواب نہیں ملا۔

Related Articles

Back to top button