کھیلوں کی خبریں

فاسٹ باولر حسن علی کی نکاح کے تاریخ سامنے آگئی

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نکاح کی تقریب کیلئے آج دبئی پہنچ گئے ہیں۔ حسن علی اور سامعیہ کی نکاح کی تقریب منگل کے روز ہو گی جس میں اہل خانہ سمیت قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے۔

حسن علی اپنے فیملی کے ہمراہ آج صبح سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو ئے تھے ۔ نکاح کی تقریب منگل کے روز ہو گی جبکہ رخصتی اکتوبر کے مہینے میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

پی سی بی نے 19 اگست کو پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے۔ کرکٹر حسن علی نے نکاح کیلئے بورڈ سے رابطہ کر کے ایک ہفتے کی چھٹی مانگ لی، وہ 20 اگست کو بھارتی لڑکی سامعیہ سے دبئی میں نکاح کر رہے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حسن علی نے پری سیزن کیمپ 27 اگست کو جوائن کرنے کی درخواست دی ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔

پی سی بی نے پری سیزن کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو طلب کر رکھا ہے اور 20 اور 21 اگست کوفٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے لئے کھلاڑیوں کو 19اگست کونیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیمپ کا کمانڈنٹ مصباح الحق کو مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button