کھیلوں کی خبریں

72 ویں جشن آزادی پاکستان پرمشہور ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن نے شاندار پیغام

 72 ویں جشن آزادی پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن نے شاندار پیغام دے کر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا کے مشہور ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

امریکی ریسلر پاکستانیوں کو مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ میں نیو یارک سے ایک ریکارڈ ویڈیو کے ذریعے آپ کو کہنا چاہتا ہوں ’’یوم آزادی مبارک‘‘ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہر وقت مجھے سپورٹ کیا، میرے ریسلنگ کیریئر کے دوران آپ نے بہت زیادہ مجھے سپورٹ کیا، اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو۔

Related Articles

Back to top button