کھیلوں کی خبریں

سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر شرجیل خان نے کس کو لکھ دی چھٹی؟ کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر آ گئی

سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ شرجیل خان نے بحالی پروگرام میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھ دیا ہے۔

 

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان پر پابندی کی مدت 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے، اوپنر پر ڈھائی سال معطل سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، بہتر رویہ کی وجہ سے معطل سزا کا اطلاق نہیں ہوا۔

شرجیل خان کو پابندی کے خاتمے کے بعد کسی بھی سطح پر کرکٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہو گی اور اس مقصد کیلئے انہوں نے پی سی بی کو خط لکھ دیا ہے۔شرجیل خان کو بحالی پروگرام میں اپنی غلطی کا برملا اعتراف کرنے کے ساتھ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے تحت پروگراموں میں نوجوان کرکٹرز کو فکسنگ سے بچاؤ کیلئے لیکچر بھی دینا ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسی سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے ساتھ خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان بھی سزا پا چکے، اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید پر بھی 10سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button