کھیلوں کی خبریں

بابر اعظم بن گئے پاکستان کیلئے فخرِاعظم

پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے بلے باز بابراعظم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی پوری دنیا کی توجہ کا مرکز رہی تاہم اب انہوں نے ٹی 20 بلاسٹ میں بھی چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری ٹی 20 بلاسٹ میں بابراعظم اس وقت سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ، بابراعظم نے ’ سومر سیٹ ‘ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اس سے قبل انہوں نے ہیمپ شائر کیخلاف 95 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی ۔بابراعظم نے آغاز میں اب تک ہی 73.33 کی اوسط سے 220 رنز بنا لیے ہیں ، انہوں نے 24 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

بابراعظم پر عمومی طور پر جارحانہ کرکٹ نہ کھیلنے پر تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن انہوں نے اب یہ گلہ بھی دور کر دیاہے اور اس وقت سومر سیٹ کی پوری ٹیم کا انحصار بابراعظم پر ہے ۔بابراعظم ٹی ٹوینٹی بلاسٹ میں 154.92 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ان جیسے کھلاڑی کیلئے نہایت ہی شاندار ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی ہے جو کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ماہر بھی نہیں ہے۔ ان کے علاوہ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ میں زیادہ سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ’ ڈیویڈ مالان ‘ 211 رنز اور ’ سکاٹ سٹیل ‘ 178 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

Related Articles

Back to top button