کھیلوں کی خبریں

چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدے سے کیوں سبکدوش ہو گئے؟

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے انضمام الحق کو عہدے سے سبکدوش ہونے کے اعلان پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے رول ماڈل انضمام الحق نے بطور کھلاڑی اور چیف سلیکٹر ملک کی خدمت سرانجام دی۔

احسان مانی نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے وسیع تجربے سے نوازنے پر ہم انضمام کے مشکور ہیں۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ انضمام الحق نے اپنے کام سے پی سی بی میں ایک مثال قائم کر دی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نئے چیف سلیکٹر کے لیے اشتہار دے گا، تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button