کھیلوں کی خبریں

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا اہم پریس کانفرنس کا اعلان

کیا چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہے ہیں؟ سابق کپتان آج لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے اس میں اپنے مستقبل کےحوالے سے اعلان کرکے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیں گے۔

ورلڈکپ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ سلیکشن کے معاملات پر شریک رہنے اور نجی دورے پر چیریٹی کیلئے فنڈز جمع کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے اور وہ خود استعفی دیتے ہیں تو ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستانی ٹیم کا عہدہ چھوڑنے والے پہلے اہم اور طاقتور شخص ہوں گے۔

طلعت علی، گرانٹ فلاور، اظہر محمود اور انضمام الحق کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے، جبکہ پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے نئے لوگوں کا تقرر کرنا چاہتا ہے۔

اس کے علاوہ 29 جولائی کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس سے قبل انضمام الحق  پریس کانفرنس میں شکست کے اسباب پر بات کریں گے۔ 

3 سال قبل انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، ان کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن ان کی سلیکشن اور جانب داری پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز بار بار بات کرتے رہے ہیں۔

انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر عہدے کی معیاد اپریل میں ختم ہوگئی تھی پر انہیں ورلڈ کپ تک توسیع دی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button