کھیلوں کی خبریں

نیوزی لینڈ کی ہار: وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا، آپ بھی دنگ رہ جایئں گے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن رواں ورلڈکپ کے فائنل میں ہونے والی شکست زیادہ تکلیف دہ ہے ، مگر کیوں؟ کیونکہ پہلے میچ برابر ہوا اور پھر سپر اوور میں مقابلہ، یہاں بھی میچ برابر ہوا مگر زیادہ باﺅنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیدیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن نے تسلیم کیا کہ وہ فائنل میچ کے نتیجے سے صدمے میں ہیں اور کیوی مداحوں کا بھی یہی حال ہے، لہٰذا تصور کریں کہ کھلاڑیوں کا کیا حال ہو گا وہ تو اندر سے ٹوٹ چکے ہوں گے کہ اتنے قریب پہنچ کر وہ دوسری مرتبہ ٹرافی سے محروم رہ گئے۔

لیکن اس کیساتھ ہی جسینڈرا آرڈرن کا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائی اور وہ ملک و قوم کے ہیرو ہیں اس لئے وطن واپسی پر ان کا شاندار اور ناقابل فراموش استقبال ہونا چاہئے اور اس حوالے سے انہوں نے آکلینڈ کے میئر سے بات چیت بھی کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کیوی مداحوں کی طرح میں اب بھی میچ کے نتیجے سے صدمے میں ہوں۔ یہ ایک شاندار میچ تھا اور مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے کبھی ایسا میچ دیکھا ہو، اس میچ کو تاریخ میں صرف اور صرف شاندار کھیل کی بنیاد پر یاد رکھا جائے گا اور نتیجے کے برعکس میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلی اور فائنل میں بھی ایسا ہی تھا۔

Related Articles

Back to top button