کھیلوں کی خبریں

ورلڈکپ کا فائنل میچ تنازعات کا شکار۔۔۔ انگلینڈ ٹیم پر خطرے کی گھنٹی بجنے لگی

سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹفل نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میچ میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر اعتراض اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر سائمن ٹائفل نے اعتراض اٹھا دیا، ایم سی سی لئا کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کو 6 کے بجائے 5رنز دیئے جانے چاہیں تھے، ان کا کہنا ہے کہ کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل نے گیند تھرو کی تو بین سٹوکس اور عادل رشید نے دوسرے رن کیلیے آدھی کریز کراس نہیں کی تھی، یہ رن نامکمل خیال کیا جاتا ہے اور اسٹرائیک بھی تبدیل ہونا چاہیے تھا، دونوں معاملات میں امپائرز سے غلطی ہوئی، تاہم اس انسانی غلطی کو میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے والا پہلو قرار نہیں دینا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button