کھیلوں کی خبریں

شاندار کارکردگی سے دل جیتنے والے بین نے کیوی کپتان سے معافی مانگی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انگلش کھلاڑی بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کین ولیمسن سے معافی مانگی ہے اور پوری زندگی معافی مانگتے رہیں گے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین سٹوکس نے کہا کہ ان کے پاس اس خوشی کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں، گزشتہ 4 سال میں کی جانے والی سخت محنت نے آج انہیں یہ دن دکھایا ہے، عالمی چیمپیئن بننا شاندار احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا بہت ہی زبردست ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی اچھی ٹیم ہیں۔ انہوں نے شاندار سپر اوور کرانے والے جوفرآرچر کی بھی تعریف کی۔

بین سٹوکس نے بتایا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے بات کی اور ان سے معافی مانگی ہے۔’ میں نے کین سے کہا ہے کہ میں اپنی پوری زندگی اس بات کی معافی مانگتا رہوں گا۔‘

خیال رہے کہ میچ کے 50 ویں اوور میں بین سٹوکس کو تھرو لگ کر باﺅنڈری کے پار پہنچ گیا تھا جس کے باعث انگلش ٹیم کو اس گیند پر 6 رنز مل گئے اور میچ برابر ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

Related Articles

Back to top button