X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے بنا دیا نیا عالمی ریکارڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ورلڈ کپ فائنل میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی تو نہ دکھا سکے اور صرف 30رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں کین ولیمسن مشکل وقت میں اپنی ٹیم کے زیادہ کام نہ آ سکے اور ہنری نکولس کے ساتھ اچھی شراکت قائم کرنے کے بعد صرف 30رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم اس اننگز میں کم رنز اسکور کرنے کے باوجود کین ولیمسن نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ کسی ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں بحیثیت کپتان سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

کین ولیمسن نے ورلڈ کپ 2019 میں شاندار کھیل پیش کیا اور کئی مواقعوں پر تن تنہا اپنی ٹیم کو میچ میں فتح سے ہمکنار کرایا اور مجموعی طور پر ایونٹ میں 578 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ میں کوئی بھی کھلاڑی بحیثت کپتان اس سے زیادہ رنز اسکور نہیں کر سکا۔

اس سے قبل ورلڈ کپ میں بحیثت کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے کے پاس تھا جنہوں نے 2007 ورلڈ کپ میں 548رنز بنائے تھے جبکہ اسی ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کرنے والے رکی پونٹنگ نے 539رنز بنائے تھے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.