کھیلوں کی خبریں

سرفراز پر کپتانی سے علیحدگی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے کہاہے کہ قومی ٹیم کے کپتان کی تقرری چیئرمین احسان مانی کا استحقاق ہے لیکن ابھی سرفراز کو تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہواہے اور اس کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان کا کہناتھا کہ آئی سی سی میٹنگ کے بعد لاہور جاکر اس بارے میں بات چیت ہوگی، کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا کی قیاس آرائیوں میں اس وقت کوئی صداقت نہیں ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ ستمبر کے آخر میں سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ کی سیریز ہے۔ ون ڈے میچ دسمبر میں ہوں گے۔ کرکٹ کمیٹی کی 29 جولائی کی میٹنگ میں کپتان کی کارکردگی پر بھی بات ہوگی لیکن کرکٹ کمیٹی مکی آرتھر اور دیگر کوچز اورسلیکشن کمیٹی کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ میں 9 میں سے 5 میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، نہ ہی ہم کوئی جلد بازی میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کا معاہدہ ورلڈکپ تک کا تھا، اب نئے سرے سے تقرریاں ہوں گی جس کیلئے ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ، بیٹنگ کوچ اور دوسرے عہدوں کے لیے اگلے چند روز میں اشتہار جاری کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button