کھیلوں کی خبریں

جدیجہ نے سیمی فائنل ہارنے کے بعد اپنی بیوی سے کیا کہا؟ شریک سفر نے سب بتا دیا

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل خاصا سنسنی خیز رہا جس میں بھارت 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 92 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکا تھا اور بھارتی ٹیم میچ ہارتی نظر آ رہی تھی۔

اس موقع پر مہندرا سنگھ دھونی بیٹنگ کیلئے آئے اور ان کے بعد رویندرا جدیجہ نے کریز سنبھالی اور دونوں نے مل کر بالخصوص جدیجہ نے عمدہ بیٹنگ کی اور بھارتیوں کو میچ جیتنے کی امید پھر سے نظر آنے لگی۔ رویندرا جدیجہ نے 59 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور آﺅٹ ہو گئے جبکہ مہندرا سنگھ دھونی بھی 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں بھارت کی جیت کی تمام تر امیدیں بھی ختم ہو گئیں۔

شکست کے بعد بھارتی مداح اور کھلاڑی تو افسردہ تھے ہی مگر رویندرا جدیجہ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر بہت زیادہ دل شکستہ تھے اور بار بار کہہ رہے تھے کہ اگر میں آﺅٹ نہ ہوتا تو ہم یہ میچ جیت سکتے تھے۔ انہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”رویندرا جدیجہ دل شکستہ تھے اور بار بار کہہ رہے تھے کہ اگر میں آﺅٹ نہ ہوتا تو ہم یہ میچ جیت سکتے تھے، اگر آپ جیت کے نزدیک پہنچ کر ہار جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے اور اس دکھ کو کم ہونے میں وقت لگتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”اگر آپ جدیجہ کے کیرئیر کو دیکھیں تو انہوں نے ہمیشہ ہی مشکل وقت میں کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے مشکل وکٹ میں وکٹیں بھی حاصل کیں اور رنز بھی بنائے۔ ہم 2013ءمیں جب چیمپینز ٹرافی جیتے تو آل راﺅنڈ کارکردگی دکھانے پر فائنل میچ میں انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button