کیوی کھلاڑی جیمی کا زخموں پر نمک چھڑکنا، بھارتی تلملا اٹھے

بھارت کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر بھارتی مداح خاصے غم و غصے میں مبتلا نظر آئے اور مختلف کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے اس قدر پراعتماد تھے کہ فائنل میچ کی فروخت ہونے والی 41 فیصد ٹکٹیں بھی بھارتیوں نے ہی خرید رکھی تھیں۔
اب چونکہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے تو امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائنل میچ کی ٹکٹیں خریدنے والے بھارتیوں کی اکثریت میچ دیکھنے نہیں جائے گی جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی جیمی نیشام نے ان بھارتی مداحوں کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے جو ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کرکٹ کے پیارے بھارتی مداحو! اب اگر آپ فائنل میچ دیکھنے نہیں آنا چاہئے تو برائے مہربانی اپنی ٹیمیں آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے بیچ دیں۔ میں جانتا ہوں کہ زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرنا بہت پرکشش ہے لیکن برائے مہربانی کرکٹ کے سچے مداحوں کو بھی میچ دیکھنے کا موقع دیں، صرف امیر لوگوں کو ہی یہ موقع نہیں ملنا چاہئے۔“
Dear Indian cricket fans. If you don’t want to come to the final anymore then please be kind and resell your tickets via the official platform. I know it’s tempting to try to make a large profit but please give all genuine cricket fans a chance to go, not just the wealthy ❤️ ?
— Jimmy Neesham (@JimmyNeesh) July 12, 2019