کھیلوں کی خبریں

ہاتھ سے نکلتے میچ میں واپسی کیسے ہوئی؟ نیوزی لینڈ کے کپتان نے بتا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ انڈیا ہائی سکورنگ ٹیم ہے لیکن ہم نے سوچ لیا تھا کہ اگر ہم 240 تک سکور کرگئے تو اسے پریشر میں لے لیں گے، باﺅلرز نے شروع میں وکٹیں لے کر کام آسان کردیا اور آخر میں کھلاڑیوں نے شاندار…

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ دو دنوں پر مشتمل یہ بہت ہی شاندار سیمی فائنل مقابلہ تھا اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ اس میں سرخرو ہوئے۔ یہ ایک بہت ہی مشکل میچ تھا اورہمیں کنڈیشنز کے حساب سے کھیلنا تھا ، اگرچہ انڈیا ہائی سکورنگ ٹیم ہے لیکن ہم نے سوچ لیا تھا کہ اگر ہم 240 تک سکور کرگئے تو اسے پریشر میں لے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فتح میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے بہت زیادہ حصہ ملایا، بارش اور پچ کی کنڈیشز نے بھی ہماری بہت مدد کی، ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ درست جگہ پر گیند پھینک کر انڈیا کو دباﺅ میں لائیں، ہم شروع میں وکٹیں حاصل کرنا چاہتے تھے اور باﺅلرز نے اس خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا۔

کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ جس طرح جدیجا اور دھونی بیٹنگ کر رہے تھے تو لگا کہ میچ ہاتھ سے گیا لیکن ہمارے فیلڈرز نے خوب جان لڑائی ، کسی بھی دن کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن دو دن تک ہمارے کھلاڑیوں نے جس طرح جان لڑائی وہ بہت ہی خوشی کا باعث ہے۔

Related Articles

Back to top button