کھیلوں کی خبریں

ہار کے بعد بھارتی میڈیا نے روی شاستری سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ہندوستانی ٹیم کا پوسٹ مارٹم شروع کر دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے سیمی فائنل میں کپتان ورات کوہلی معروف بلے باز  رشبھ پنت کو کھلانا نہیں چاہتے تھے تاہم بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے زبردستی رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل’’اے بی پی نیوز‘‘ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کپتان ورات کوہلی رشبھ پنت کو  کھلانے کے حق میں نہیں تھے ۔

ورات کوہلی کا کہنا تھا کہ  رشبھ پنت کی بجائے کسی تجربہ کار بلے باز کو میدان میں اتارنا چاہئے تاہم اس موقع پر کوچ روی شاستری نے زبردستی  رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کرایا ،ہدف کے تعاقب میں جب  رشبھ پنت مشکل صورتحال میں ایک غلط شاٹ کھیل کر آوٹ ہوئے تو ڈریسنگ روم میں بیٹھے ورات کوہلی کے چہرے پر غصہ عیاں تھا اور فوری اپنی جگہ سے اٹھ کر روی شاستری کے پاس گئے اور ان سے بات چیت بھی کی ۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ یہ سپورٹس رپورٹر کی خبر ہے ، اس بارے میں ورات کوہلی کو خود بات کرنی چاہئے ،اگر ورات کوہلی اس بارے کوئی بات نہیں کرتے تو ہمیں ایسی خبروں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہئے ۔انہوں  نے کہا کہ ممکن نہیں ہے کہ اگر کپتان کسی کھلاڑی کے بارے میں کہہ دے کہ مجھے یہ کھلاڑی نہیں چاہئے تو کوچ اسے ٹیم میں زبر دستی شامل کرے ۔

Related Articles

Back to top button