کھیلوں کی خبریں

ورلڈکپ: بھارت اور نیوزی لینڈ کا روکا گیا سیمی فائنل میچ کا شیڈول آگیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا مگر بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا، جو آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

گزشتہ روز روکا جانے والا میچ کی اننگز نیوزی لینڈ کی ٹیم وہیں سے شروع کرے گی۔ 

9 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 47 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے تھے اس موقع پر بارش شروع ہونے کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا جسے آج مکمل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر اور ٹام لاتھم 23 گیندوں کیلئے بیٹنگ کرنے آئیں گے جس کے بعد 50 اوورز مکمل ہو جائیں گے اور پھر بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہدف کا تعاقب کرے گی۔

Related Articles

Back to top button