کھیلوں کی خبریں

ورلڈ کپ سیمی فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ رک گیا

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ۔نیوزی لینڈ نے 46.1اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنا لیے ہیں اور میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر اوپنرز عمدہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف ایک کے مجموعی سکور پر ہی مارٹن گپٹل 1 سکور بنا کر جسپریت بمرا کی گیند پر ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 69 کے مجموعی سکور پر گری جب ہینری نکولس 28 رنز بنا کر رویندرا جدیجہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔کین ولیمسن 67سکور بنا کر چہل کی گیندپر آوٹ ہوئے ۔نیشم 12سکور بنا کر کارتک کی گیند پر آوٹ ہوئے اور گرینڈ ہوم 16سکور بنا کر بھویشنر کمار کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

 
واضح رہے کہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، لوکیش راہول، روہت شرما، رشبھ پنت، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، بھوونیشور کمار، یوزویندرا چھاہل، جسپریت بمرا اور دنیش کارتھک شامل ہیں۔کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ہینرل نکولس، راس ٹیلر، ٹام لاتھم، جیمز نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں

 

Related Articles

Back to top button