کھیلوں کی خبریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتیاں 3 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد وسیم قائداعظم ٹرافی کے بعد عہدے کا چار ج سنبھالیں گے اور اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم پاکستان کپ کے لیے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائے گی۔

محمد وسیم کا پہلا ہدف آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہے۔

Related Articles

Back to top button