کھیلوں کی خبریں

کپتان کین کی نئی حکمتِ عملی، بھارتیوں کیلئے نیا محاذ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے اپنے بلے بازوں سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف پوری آزادی اور حوصلے سے کھیلنے کی تلقین کی ہے تاکہ وہ اپنا کھویا ہوا ردھم حاصل کر سکیں جو وہ پورے ٹورنامنٹ میں ہی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق کین ولیم سن اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 481 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ ان کے بعد راس ٹیلر کا نام آتا ہے جنہوں نے 261 رنز بنائے ہیں اور اس سے میگا ایونٹ میں کیوی بلے بازوں کی کارکردگی کا خوب اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ولیم سن کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی بلے باز انگلش کنڈیشنز میں ڈھل نہیں سکے اور اس کی وجہ رنگ بدلتا موسم اور وکٹوں کی صورتحال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کو مشکل تو جان رہے تھے مگر کنڈیشنز میں اتنی زیادہ ’ورائٹی‘ کی بالکل بھی توقع نہیں تھی اور اس وجہ سے ہی بلے بازوں کو ردھم حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا بہت ہی زبردست ہے اور میں جانتا ہوں کہ لڑکے اس موقع سے بہت زیادہ پرجوش بھی ہیں، اس لئے وہ میدان میں جائیں اور پوری آزادی کیساتھ اپنی گیم کھیلیں۔

Related Articles

Back to top button