کھیلوں کی خبریں

ورلڈ کپ 2019: پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے

ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنلز مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ورلڈ کپ 2019 کے سنسنی خیز مقابلے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، پہلا سیمی فائنل کل مانچسٹر کے میدان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیمیں گروپ اسٹیج میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آ پائیں تھیں،واحد میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت نے اپنا اختتام ٹاپ پوزیشن پر کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی۔

نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان گذشتہ پانچ میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا، بھارتی ٹیم تین بار کامیاب رہی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک ہی میچ جیت سکی اور آخری معرکہ ورلڈ کپ کے دوران بے نتیجہ رہا۔

Related Articles

Back to top button