کھیلوں کی خبریں

ورلڈکپ کے ساتھ کئی کرکٹرز نے اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا

ورلڈکپ کے لیگ میچوں کے ساتھ کئی کرکٹرز کا کیریئر ختم ہوگیا۔ شعیب ملک،عمران طاہر،جے پی ڈومینی،لاستھ مالنگا اورمشرفی مرتضٰی نے آخری میچ کھیل چکے۔ کرس گیل اورمحمدحفیظ کا کیریئر بھی بظاہر ختم ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرہوگئے۔

آل راؤنڈر نےدوسوستاسی اوڈی آئیزمیں سات ہزارپانچ سوچونتیس رنز نوسنچریز اور چوالیس ففٹیز کی مددسے بنائے۔ آف اسپن بولنگ سے ایک سواٹھاون پلیئرز کوآؤٹ کیا۔

ساؤتھ افریقہ کے بالر عمران طاہرنےجاری ورلڈکپ کےنومیچوں میں گیارہ وکٹیں لیں۔وہ تین ورلڈکپ میں چالیس وکٹوں کے ساتھ نویں کامیاب بولرہیں۔ کیریئرکےایک سوسات میچز میں لیگ اسپنرنے ایک سوتہترپلیئرزکومیدان بدرکیا۔بہترین بولنگ پینتالیس رنزدیکر سات وکٹیں ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے بلے باز کے پی ڈومینی نے ایک سو ننانوے ون ڈے میچز میں پانچ ہزارایک سوسترہ رنزچارسنچریز اور ستائیس ففٹیز سمیت بنائے۔ بہترین اسکورایک سوپچاس رنز رہا۔انہتروکٹیں اوربیاسی کیچز بھی ڈومینی کے نام ہیں۔

سری لنکن لاستھ مالنگاپانچ ورلڈکپ کےانتیس میچزمیں چھپن وکٹیں لیکرمیگا ایونٹ کے تیسرےکامیاب بولرہیں جس میں دوہیٹ ٹرک شامل ہیں۔جاری ورلڈکپ میں مالنگانےسات میچوں میں تیرہ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دوسوپچیس اوڈی آئیز میں مالنگانے تین سوپینتیس کھلاڑی آؤٹ کیے۔بہترین بولنگ اڑتیس رنزدیکرچھ وکٹ ہے۔انہوں نے تین ہیٹ ٹرک بنائیں۔

بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضٰی دوسوسترہ ون ڈے میچز میں دوسوچھیاسٹھ وکٹیں لیں۔ بہترین بولنگ چھبیس رنزدیکرچھ وکٹیں ہے وہ پچیاسی میچز میں سینتالیس فتوحات کے ساتھ بنگلہ دیش کے کامیاب ترین بولرہیں۔

کرس گیل بھارت سے ہوم سیریزکھیلناچاہتے ہیں۔ محمدحفیظ نےریٹائرمنٹ کااعلان نہیں کیا۔تاہم ان کے کیریئربھی جاری رہتے نظرنہیں آرہے

Related Articles

Back to top button