کھیلوں کی خبریں

انڈر19 کرکٹ سیریز: پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سوئپ

انڈر19 کرکٹ سیریز میں پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کا مکمل کلین سوئپ۔

گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے آخری اور ساتویں ون ڈے میں بھی کامیابی حاصل کرلی، حارث خان اور محمد باسط علی نے نصف سنچریاں بنائیں، محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے بہترین کارکردگی دیکھائی، عامر علی اور حارث نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈر19 کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان نے 7-0 پوانٹ سے کامیابی حاصل کی، 183 کا ہدف پانے والی قومی ٹیم کو اوپنرز باسط علی اور حیدرعلی کی 49 رنز کا پاٹنرشیپ بنائی، اس میں حیدر کا حصہ 30 رنز رہا، انھوں نے 38 گیندوں پر ایک سکسر اور 3 چوکے  لگایا۔

کپتان روحیل نذیر 1 رن بنا کر ویٹنگ روم کا راستہ اختیار کر لیا، انھوں نے 12 بالز کا سامنا کیا، حارث اور باسط کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے82 کی شراکت بنی، باسط 56 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، حارث 69 اور فہد منیر21 پر ناقابل شکست رہے۔

ٹیم ن225 بال میں 3 وکٹ پر 185 رنز بنا کر کامیابی سمیٹی، اس سے قبل میزبان پروٹیز 48 اوورز میں 182 پر آل آؤٹ ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button