کھیلوں کی خبریں

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس، پی سی بی ذمہ داروں کے خلاف ان ایکشن

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی کا ایکشن، ذمہ داروں کے کڑے احتساب کی تیاری شروع کر لی، ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں کمیٹی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ چیئرمین احسان مانی کو پیش کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقا ریونس نے پروفیسر کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں ہر کرکٹر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے، شعیب ملک کی

پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خدمات رہی ہیں، انہوں نے طویل کیریئر کے دوران کئی بار یادگار کارکردگی پیش کی، ہر کرکٹر کو ایک نہ ایک دن کھیل کو خیرباد کہنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی عمر بھی اب 39 سال کے قریب ہوچکی، پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 اور آئندہ چیمپیئنز ٹرافی کیلیے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا چاہیے، بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی تیزی سے انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھتے جارہے ہیں جو پاکستان کیلئے بڑی خوش آئند چیز ہے۔

Related Articles

Back to top button