کھیلوں کی خبریں

سر فراز احمد نے اپنی کپتانی کے بارے میں ایک بڑا فیصلہ لے لیا

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر قرار دیدیاہے اور کہاہے کہ وہ کپتانی نہیں چھوڑ ہے۔

کپتان چیئرمین پی سی بی نے بنایا تھا اور اب فیصلہ بھی انہیں ہی کرنا ہو گا ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں باہر ہونے کے بعد پاکستان پہنچنے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑ رہا ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے کپتان بنایا ہے اور اب انہیں ہی فیصلہ کرنا ہو گا ، سارے فیصلے بورڈ ہی کرتا ہے ۔
کپتان سرفراز کا کہناتھا کہ شروع کے میچز میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ، میں مانتا ہوں کے پہلے پانچ میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے ، انگلینڈ کیخلاف میچ میں کم بیک کیا اور آخری چار میچز میں ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ۔
ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ برے واقعات ہوئے ،ٹیم کے ساتھ جو واقعات ہوئے وہ بالکل اچھا نہیں تھا ۔
ان کا کہناتھا کہ ہم نے دو دن کا بریک لیا اور پھر اس کے بعد اچھی پرفارمنس سے آغازکیا ، بد قسمتی سے رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں نہ جا سکے اور بدقسمتی سے سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔
سرفرازاحمد کا کہناتھا کہ میں اپنی اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہون ۔ پہلے میچ میں شکست سے رن ریٹ بہت گر گیا ، کوشش تھی کہ جہاں موقع ملے اچھے مارجن سے جیتیں اور رن ریٹ اچھا ہو جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا ، پچز کی وجہ سے بڑے مارجن سے نہیں جیت سکے ۔ان کا کہناتھا کہ ناکامیوں پر سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتاہے ، ٹیم جیتنے کیلئے گئی تھی ، شروع کے میچز میں کیچ ڈراپ ہوئے لیکن آخری میچز میں مشکل کیچ بھی پکڑے ۔

Related Articles

Back to top button