کھیلوں کی خبریں
مستقبل کا سٹار کون؟ وسیم اکرم کا بڑا اعلان
قومی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے تاہم اس ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور انہوں نے کرکٹ کے لیجنڈز سے دادا بھی سمیٹی تاہم اب سوینگ کے سلطان وسیم اکرم بھی ان کی تعریف میں آ گے آ گئے ہیں اور شاہین شاہ آفریدی کو مستقبل کا…
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مقررہ اوورز میں 35 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا لیکن پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری نہیں رکھا سکا ۔
وسیم اکرم کا کہناتھا کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ، شاہین اگلی نسل کے فاسٹ باولرز کیلئے مشعل رہا ہیں ،وہ محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے۔اور یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی ۔
ان کا کہناتھا کہ شاہین وکٹ حاصل کرنے والا باولر ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے سے سب یہ بات جانتے ہیں لیکن اسے شرو ع سے کیوں نہیں کھلایا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے ۔شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ مجھے پرفارمنس پر بہت خوشی ہو رہی ہے
مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا بننے کیلئے بہت آگے جانا ہو گا ۔