وقار یونس نے ایک اور کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیدیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقا ریونس کا کہنا ہے کہ ہر کرکٹر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے لیکن میرے خیال میں محمد حفیظ کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی پاکستان کرکٹ کیلیے بڑی خدمات رہی ہیں،انہوں نے طویل کیریئر کے دوران کئی بار یادگار کارکردگی پیش کی، بہرحال ہر کرکٹر کو ایک نہ ایک دن کھیل کو خیرباد کہنا ہے ہوتا ہے۔
آل راﺅنڈر نے اچھا فیصلہ کیا، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مزید ایک، دو سال پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی عمر بھی اب 39 سال کے قریب ہوچکی، پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020اور آئندہ چیمئنز ٹرافی کیلیے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا چاہیے۔
بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی تیزی سے انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھتے جارہے ہیں جو پاکستان کیلیے بڑی خوش آئند چیز ہے۔