کھیلوں کی خبریں

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، کپتان فاف ڈوپلیسی نے کیا قدم اٹھا لیا ؟

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا لیگ مرحلہ اختتام کے قریب ہے اور سیمی فائنل مقابلے شروع ہونے میں چند روز ہی باقی ہیں جہاں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان فائنل میں پہنچنے کا مقابلہ ہو گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تو خاصی تنقید کی گئی مگر اس کیساتھ ہی جنوبی افریقہ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کارکردگی بھی کچھ اچھی نہ رہی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایونٹ میں صرف 2 میچ ہی جیت سکی جبکہ پاکستان کیخلاف میچ ’مرو یا مر جاﺅ‘ کے مترادف تھا لیکن اس میں 49 رنز کی شکست نے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا کام کیا اور پروٹیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

 ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کے پیش نظر جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پروٹیز ٹیم اگلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے جب بھی میدان میں اتری تو اس کا نیا کپتان دیکھنے کو مل سکتا ہے تاہم وہ ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی ناصرف کپتانی میں ناکام نظر آئے بلکہ وہ انفرادی کارکردگی بھی نہ دکھا سکے اور پورے ٹورنامنٹ میں صرف 287 رنز ہی بنا سکے اور تین نصف سنچریاں بھی بنائیں لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی ناقص کارکردگی کے باعث وہ اپنی ٹیم کی جانب سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button