شوہر کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا کا جذباتی پیغام

شعیب ملک نے اپنے 20 سالہ کیرئیر میں کئی یادگار لمحات دیکھے اور پاکستان کو کئی میچ جتوائے تاہم حالیہ ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی جس کے باعث بھارت کیخلاف 16 جون کو کھیلا گیا میچ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا اور وہ ٹورنامنٹ کے آخری میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شوہر کی ریٹائرمنٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”ہر کہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہر اختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کیلئے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اور عاجزی کے ساتھ جاری رکھیں، آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کیلئے مجھے اور ازہان کو آپ پر فخر ہے لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔“
‘Every story has an end, but in life every ending is a new beginning’ @realshoaibmalik ? u have proudly played for your country for 20 years and u continue to do so with so much honour and humility..Izhaan and I are so proud of everything you have achieved but also for who u r❤️
— Sania Mirza (@MirzaSania) July 5, 2019