کھیلوں کی خبریں

شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کی اصل وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی 20 میں سب سے اہم چیز فیلڈنگ ہے اور کپتان آج بھی مجھے ’ہاٹ سپاٹس‘ پر فیلڈنگ کیلئے بھیجتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ٹی 20 میں میرے لئے رنز بنانے یا وکٹیں لینے سے زیادہ اہم فیلڈنگ ہے اور کپتان اب بھی مجھے اہم ترین جگہوں پر فیلڈنگ کیلئے بھیجتا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ میری فٹنس بہت زیادہ اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چیزوں کو لمبا کھینچنے کا شوق نہیں اور دیکھا جائے تو میرے پاس دنیا بھر میں لیگز کھیلنے اور کہیں زیادہ پیسے کمانے کے مواقع موجود ہیں لیکن اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت خاص ہوتا ہے اور یہ مجھے پسند ہے۔ میں جب بھی یہ محسوس کروں گا کہ اب میں کرکٹ انجوائے نہیں کر رہا اور میری کارکردگی اچھی نہیں تو میں ٹی 20 کے حوالے سے بھی آخری فیصلہ لے لوں گا۔

Related Articles

Back to top button