کھیلوں کی خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفرِ آخر۔۔۔ واپسی کی تیاریاں شروع

کرکٹ ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے روانہ ہوگئی، کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کراچی پہنچیں گے جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد اتریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹرز کی گروپوں میں وطن واپسی کا سفر شروع ہو گیا اور قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے ایئر پورٹ روانہ ہو گئے۔

کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باﺅلر محمد حسنین کراچی پہنچیں گے جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد اتریں گے، بابراعظم ،امام الحق اورآصف علی اور ٹیم کے دیگر ارکان لاہورپہنچیں گے۔

قومی کرکٹرز وہاب ریاض، محمد عامر، شعیب ملک، محمد حفیظ ابھی واپس نہیں آئیں گے وہ چند دن لندن میں ہی قیام کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر جوہانسبرگ چلے گئے جبکہ اظہر محمود اورمنیجر طلب طلعت علی لندن رک گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button