کھیلوں کی خبریں

میچ سے قبل کپتان سرفراز کے پچھتاوے کے آنسو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں آسٹریلیا کیخلاف میچ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ حالیہ رواں ورلڈکپ میں ایک تو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا میچ ہم ہمارے لیکن اگر اس میگا ایونٹ میں آپ ہمارے سفر کو دیکھیں تو آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ہماری پوزیشن بہت زیادہ اچھی تھی اور اگر ہم یہ میچ جیت جاتے تو ٹورنامنٹ میں پوزیشن بہت زیادہ بہتر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ ٹرننگ پوائنٹ تھا کیونکہ معاملات ہمارے ہاتھ میں تھے اور بطور ٹیم ہم نے انہیں گنوا دیا لیکن اگر وہ میچ جیت جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی اور ہم سیمی فائنل کیلئے باآسانی کوالیفائی کر جاتے۔

 

Related Articles

Back to top button