کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ آج، عوام معجزے کی منتظر

پاکستان آج ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم سے ہوم آف کرکٹ لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ٹکرائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ آج دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا اور قوی امکان یہی ہے کہ دونوں ٹیمیں ہی اس میچ کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام کریں گی۔ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین رن ریٹ پر سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگا۔

اگر آج کے میچ میں گرین شرٹس 400 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو 316 رنز سے شکست دے دیتے ہیں تو نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن ایسا صرف کسی معجزے کی صورت ہی ہوسکتا ہے۔ کپتان سرفراز احمد بھی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں معجزے کے منتظر ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر کوئی معجزہ ہوا تو گرین شرٹس 500 رنز بھی سکور کرسکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے میچ ٹرننگ پوائنٹ تھا، اس میں شکست سے پاکستانی ٹیم کو نقصان ہوا.

سرفراز احمد نے کہا کہ بنگلا دیش کےخلاف ہمیں بڑا اسکور بنانا ہے، بدقسمتی سے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ہمارا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔

Related Articles

Back to top button