شعیب ملک فیئرویل: سکندر بخت نے کر دی بڑی بات
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا میں کل تک سوچ رہا تھا کہ شعیب ملک کو فیئرویل دیدا جائے وہ بھی اس شرط پر کہ اگر وہ ہیں کہ میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی کوشش بھی نہیں کروں گا اور سفارش بھی نہیں کرواﺅں گا لیکن پھر میں نے سوچا کہ یہ تو ایک ٹرینڈ بن جائے گا کہ میں سینئر کھلاڑی ہوں، مجھے فیئر ویل دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ سینئر ہیں اور اچھا کھیل رہے ہوتے تو آج بھی ٹیم میں شامل ہوتے، تو یہ زیادتی والی بات ہے کہ آپ کی کارکردگی بھی اچھی نہ ہو اور آپ نوجوانوں کا حق ماریں، یہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہے کوئی سیالکوٹ یا ملتان سلطانز کی ٹیم نہیں، اگر ایک لڑکا 20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد فٹ نہیں یا فارم میں نہیں اور زبردستی ٹیم میں بھی ہے تو اب اسے آخری میچ نہ دیں بلکہ اس کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دی، آصف علی کو ہی ٹیم میں شامل کر لیں جسے صرف 2 کیچ چھوڑنے پر ٹیم سے باہر کر دیا گیا، بنگلہ دیش کیساتھ سنجیدگی سے میچ کھیل کر جیتیں تاکہ ٹورنامنٹ کا اختتام ہی اچھا ہو جائے۔