پی سی بی کی جانب سے شعیب ملک کے لیے آیا سندیسہ


میڈیا رپورٹس کے مطابق فخر زمان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ محمد حفیظ کو امام الحق کیساتھ اوپننگ کروائی جائے گی اور اس امکان کو تقویت یوں بھی ملتی ہے کہ محمد حفیظ نے نئی گیند کیساتھ لارڈز کے میدان میں بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی ہے۔ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی یا محمد حسنین کو کھلایا جاسکتا ہے لیکن حسن علی کو کھلائے جانے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ کوچ اظہر محمود لارڈز کے میدان میں ان کیساتھ کام کرتے نظر آئے۔
دوسری جانب تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو میچ کھلا کر فیئرول دئیے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں کہ یہ ان کا آخری ورلڈکپ ہے۔ ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز نے ان خبروں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش کیخلاف میچ کو اہم لینا چاہئے کیونکہ یہ ورلڈکپ کا میچ ہے اور اس میں جیت کر ٹورنامنٹ کا اختتام مثبت طریقے سے ہونا چاہئے، ناکہ اسے غیر اہم سمجھتے ہوئے فیئرویل دینے کی باتیں کی جائیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے کیونکہ ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم کو جو سنگ میل عبور کرنا ہے وہ ناممکنات میں ہی شامل ہے۔