کھیلوں کی خبریں

اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

اسٹار فٹبالر لائنل میسی سال میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹبالر بن گئے، فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

 فوربز میگزین نے سال میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کی جس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی 126 ملین ڈالر کما کر نمبر ون فٹبالر بن گئے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 117 ملین ڈالر سالانہ کمانے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس جی کے لیے کھیلنے والے برازیلین فٹبالر نیمار فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، محمد صلاح اور پوگبا بھی زیادہ پیسے کمانے والوں کے ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ ایف سی بارسلونا کو میسی کے شامل ہونے سے قبل 64 ٹرافی جیتنے میں 105 سال کا طویل عرصہ لگا تھا، میسی کی شمولیت کے بعد 16 سالوں میں انہوں نے ٹیم کو 34 ٹرافی جتوائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ارجنٹائن کے فٹبالر لائنل میسی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بنے تھے ان کی آمدنی 127 ملین ڈالر تھی جبکہ رواں سال ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ برس بھی 109 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود تھے رواں سال ان کی آمدنی میں 8 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button