X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں جگہ بنا لی

سری لنکا اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

آج دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں سری لنکا اے نے مطلوبہ ہدف 41.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا دوسرا سیمی فائنل کل اسی مقام پر پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

News Desk:

This website uses cookies.