X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان کے رانا عرفان نے عمان میں کھیلےگئے ورلڈکپ آف اسنوکر کا فائنل جیت لیا

پاکستان کے رانا عرفان نے عمان میں کھیلےگئے ورلڈکپ آف اسنوکر کے فائنل میں ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمان کے شہر مسقط میں جمعرات کو کھیلےگئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد آصف کو 0-5 سے شکست دی۔

رانا عرفان نے پہلے ہی فریم سے مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور محمد آصف کو ایک بھی فریم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

رانا عرفان نے پہلے فریم میں 56 پوائنٹس کا بریک کھیلتے ہوئے 46-96 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد دوسرا فریم 48-67 سے جیت کر اپنی برتری دگنی کرلی۔

تیسرے فریم میں رانا عرفان نے 1-61 سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے فریم میں 68 پوائنٹس کا بریک کھیلتے ہوئے محمد آصف کو 12-91 سے شکست دی۔

رانا عرفان نے پانچواں فریم 6-69 سے جیت کر ورلڈکپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ورلڈ کپ آف اسنوکر میں پاکستانی کیوئسٹس کی مجموعی کارکردگی بھی نمایاں رہی۔ ایونٹ میں شریک چاروں پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف، رانا عرفان، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

سیمی فائنل میں پہنچنے والے چار میں سے تین کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ رانا عرفان اور محمد آصف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے پاکستان کی ٹائٹل جیت یقینی بنادی تھی۔

News Desk:

This website uses cookies.