رونالڈو نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں النصر کی جانب سے گول اسکور کرکے اپنے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد1000 کے قریب یعنی 987 کرلی۔
تفصیلات کے مطابق النصر نے ریاض کے الاوّل پارک میں کھیلے گئے میچ میں السد کو 1-2 سے شکست دی۔
رونالڈو نے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم السد کے محمد وعد نے آٹھ منٹ بعد مقابلہ برابر کردیا۔رونالڈو کا ایک اور گول وی اے آر ریویو کے بعد مسترد کردیا گیا جبکہ محمد وعد کو مخالف کھلاڑی پر تھوکنے کے باعث ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔
دوسرے ہاف میں ژواؤ فیلکس نے شاندار بائی سائیکل کک کے ذریعے فیصلہ کن گول کرکے سب کو حیران کردی۔
کرسٹیانو رونالڈو اب 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔