X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 82 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

سری لنکا نے تیسرے روز 74 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر دھننجیا ڈی سلوا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

134 کے مجموعی اسکور پر پاسندو سوریا بندارا غیر ضروری شاٹ کھلینے کی کوشش میں 38 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد سونل دینوشا اور کپتان کوشال مینڈس نے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 81 رنز کی شراکت قائم کی۔ کوشال مینڈس 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چائے کے وقفے کے بعد سونل دینوشا 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ پرباتھ جے سوریا ایک اور لاہیرو کمارا 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے ہیں۔ ملن رتھنائیکے 60 اور اسیتھا فرنانڈو دو رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، رضا اللہ اور محمد عباس نے 2، 2 جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ثاقب خان وکٹ حاصل کرنے کے فوراً بعد ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے اور اب وہ میچ میں مزی بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضااللہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 5، اسیتھا فرنانڈو نے 3 جبکہ ملن رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

News Desk:

This website uses cookies.