X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سری لنکا نے4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا اختتام ہوگیا ہے اور سری لنکا نے پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں 4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے ہیں۔

مہمان ٹیم نے آج 3 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز سے دن کا آغاز کیا تھا۔ دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کےدرمیان پانچویں وکٹ پر249 رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی ہے۔ پاکستانی بولرز کھیل کے تیسرے دن صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پہلی اننگز میں سری لنکا کوپاکستان کی برتری ختم کرنےکے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ثاقب خان اور محمد عباس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ روز خراب روشنی کے باعث کھیل کو ختم کرنا پڑا تھا، ایسے میں سری لنکا نے 27.1 اوورز کا سامنا کیا تھا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے تھے۔ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم، طیب عارف اور محمد طہٰ نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

News Desk:

This website uses cookies.