X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کردیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بھی افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کے ساتھ کرکٹ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ اسکاٹ لینڈ آئی سی سی مقابلوں میں افغان ٹیم کے ساتھ شرکت جاری رکھے گا۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میچز میں شرکت افغانستان کی موجودہ حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق افغانستان میں خواتین کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری تک دو طرفہ کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہےکہ ہم کسی بھی ایسی تین ملکی سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے جس میں افغان ٹیم ہوگی اور افغان ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کیمپس، پریکٹس میچز یا وارم اپ مقابلوں میں بھی شرکت نہیں کی جائے گی۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کی شرکت کو افغان حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت نہیں سمجھا جائے گا، افغان کرکٹ بورڈ نے جولائی میں آئرلینڈ کےخلاف سیریز سے قبل ٹریننگ کی سہولیات دینے کی درخواست کی تھی۔

جولائی میں افغان کرکٹ بورڈ کی ٹریننگ کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، افغانستان کے حوالے سے فیصلے اے سی بی کے رابطوں کے بعد کیے گئے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ایک بار پھر افغانستان نے اے پی ایل کے حوالے سے درخواست کی۔

News Desk:

This website uses cookies.