X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے پی سی بی کے معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کی بطور بولنگ کنسلٹنٹ تقرر کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

شان ٹیٹ ماضی میں بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ ذمہ داریوں کے حوالے سے جلد پاکستان پہنچیں گے۔

News Desk:

This website uses cookies.