کھیلوں کی خبریں

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے فتح پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کیا کہا؟ دنیا میں ہلچل مچ گئی

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے اور اس فتح کو پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید فائٹس جیت کر ملک کیلئے پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں۔

پاکستانی باکسر عثمان عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپین مینی پاکیو کی پروموشن کے زیر اہتمام منیلا میں کھیلی گئی جس میں انہوں نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو شکست دے کر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے اور اس کیساتھ ہی پروفیشنل کیرئیر کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی ہے۔

عثمان وزیر نے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں اور اپنی فتح پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں جبکہ ملک کی دفاع و سالمیت کیلئے پاک فوج کی خدمات کو سیلوٹ کرتا ہوں، بہت جلد اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کروں گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ایمپائرعلیم ڈار کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں اچانک کیا ہوگیا؟ حیران کن خبر نے سب کو کردیا پریشان

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ایمپائر علیم ڈار بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔

 

Related Articles

Back to top button