X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسٹار فٹبالر میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فٹبال کو الوداع کہتے ہوئے ارجنٹائن کی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کا اعلان کیا۔

39 سالہ میسی نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اس فیصلے کا بالکل صحیح وقت ہے۔

خیال رہےکہ رواں سال فیفا ورلڈ کپ میں میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے مسلسل دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم اسے فائنل میں اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے مجموعی طور پر 207 میچز کھیلے اور 125 گول اسکور کیے، وہ ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سےزیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

ارجنٹینا نے میسی کی قیادت میں 2022 میں قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

News Desk:

This website uses cookies.