X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا شاداب خان سے متعلق بڑا بیان

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شاداب خان کو بیٹنگ آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ شاداب خان اسپیشلسٹ بولر نہیں وہ اب بیٹنگ آل راؤنڈر بن چکے ہیں، ان کو ہم معاذ اور سلمان آغا کے ساتھ پانچویں بولنگ آپشن کے طور پر دیکھتے ہیں۔

شاداب خان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن ان کی اننگز رائیگاں گئی اور آسٹریلیا نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں پچز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نہیں بنائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے، جنوبی افریقا اور نمیبیا ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں جہاں تیز وکٹوں کے ساتھ اسپن وکٹ بھی استعمال ہوتی ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا تھا کہ ہم نے مکمل پلان تیار کیا ہے اٹھارہ ماہ اس پلان کے مطابق ٹریننگ کریں گے۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جنوبی افریقا میں آخری ون ڈے سیریز میں اسپنرز نے واضح اثر ڈالا تھا۔

News Desk:

This website uses cookies.