کھیلوں کی خبریں

حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، بوم بوم آفریدی نے بڑا پیغام جاری کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت بہت بڑی عظمت ہے آدمی دولت سے نہیں انسانیت کی خدمت سے بڑا بنتا ہے شاہد آفریدی فاونڈیشن ان کی زندگی کی دوسری اننگز ہے قوم کی ہر بیٹی کو پڑھانا میرا عزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرملتان کی طرف سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ کی تقریب میں معروف صنعتکاروں، ٹریڈرز اور ٹرنسپورٹرزنے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ سابق کپتان نے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن ان کی زندگی کی دوسری اننگز ہے۔ فاونڈیشن کے تحت "تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام” پروگرام شروع کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹیوں کوپڑھانا ہے تاکہ وہ اپنامستقبل خود سنوار سکیں حکومت تنہا تعلیم اور صحت کے میدان کچھ نہیں کر سکتی قوم کی خدمت اور ملک کی تعمیر میں ہرفرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس صدی میں بھی ایسے علاقے ہیں جہاں پانی کا گھڑا لانے کے لیے دس کلومیٹر چلنا پڑتا ہے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے صرف عطیات کی نہیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو فاونڈیشن کو اون کرسکیں انہوں نے کہا کہ ملتان میں جو پیار اور عزت ملی ہے وہ میری زندگی کااثاثہ ہے ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ شاہد آفریدی نے مہم کا آغازاولیاؤں کے شہر ملتان سے کیا ہے جو کہ ہمارے لیے قابل فخربات ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی انسانیت کی خدمت کی بات ہوگی توانتظامیہ لبیک کہے گی عامرخٹک نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں اسکول اوراہسپتال بنانے کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ اگلی بار جب شاہدآفریدی ملتان آئیں گے تو اور بہتر انداز سے استقبال کریں گے استقبالیہ تقریب میں شاہدآفریدی فاونڈیشن کو عطیات بھی دئے گئے شاہدآفریدی نے ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ بھی کیا شاہدآفریدی ایس او ایس ویلج پہنچے تو بچوں نے ان کا انتہائی پرجوش استقبال کیا بچوں نے شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں بنوائیں۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کا روشن مستقبل ہیں ایس او ایس ویلج کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یقینا یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش،تعلیم،شادی اور روزگار کی فراہمی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے پیارے نبیﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لیں حضورﷺ کی تعلیمات پرعمل کامیاب زندگی کی ضمانت ہے ایس او ایس ویلج کے بچے عملی زندگی میں پہنچ کر انسانیت کی خدمت کا سلسلہ آگے بڑھائیں۔

Related Articles

Back to top button