کھیلوں کی خبریں

نیشنز ہاکی کپ: سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا بڑا ٹاکرا آج ہوگا

نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

بعد ازاں دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے ہوگا، یہ میچ پی ٹی وی سپورٹس اور ٹیپمیڈ پر لائیو دیکھایا جائے گا۔

فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے خلاف مزید بہتر پلاننگ کے ساتھ کھیلنے پر توجہ دیں گے، نوجوان کھلاڑی محنت کررہے ہیں، امید ہے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔

Related Articles

Back to top button