X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

وہ یہ ریکارڈ بناکر بابراعظم کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں فائنل میں کیمرون گرین تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لئے آئے۔ وہ دونوں اننگز میں صرف پانچ گیندوں کا سامنا کرکے آؤٹ ہو گئے، یہ واقعہ 1990 کے بعد تیسری پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بیٹر کے ساتھ دوسری بار پیش آیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے بابراعظم، انگلینڈ کے اولی پوپ اور بنگلہ دیش کے مومن الحق کریز پر مختصر ترین قیام کرنے والی ناپسندیدہ فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے، جواب جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز بنا سکی، آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ پر 218 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی ابھی دو وکٹیں باقی ہیں۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.